March 12, 2025

قرآن کریم > الـتين >sorah 95 ayat 6

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

سوائے اُن کے جو اِیمان لائے، اور اُنہوں نے نیک عمل کئے، تو اُن کو ایسا اَجر ملے گا جو کبھی ختم نہیں ہوگا

آيت 6: إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ: «سوائے ان لوگوں كے جو ايمان لائے اور انهوں نے نيك اعمال كيے۔»

          اب مذكوره پستى سے صرف وهى لوگ نكل پائيں گے جو اپنے شعور و حواس سے كام ليتے هوئے اپنے خالق اور معبود كو پهچانيں گے يعنى اس پر ايمان لائيں گے اور پھر محنت كركے اپنے كردار و عمل كو اس كى مرضى و منشا كے مطابق ڈھاليں گے، يعنى اعمال صالحه كا اهتمام كريں گے۔

فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ: «تو ان كے ليے ايسا اجر هوگا جس كا سلسله كبھى منقطع نهيں هوگا۔»

UP
X
<>