March 12, 2025

قرآن کریم > الـتغابن >sorah 64 ayat 10

وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَآ اُولٰئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭ وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ

اور جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا ہوگا، اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہوگا، وہ دوزخ والے ہوں گے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے

آيت 10:  وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ خَالِدِينَ فِيهَا:  «اور جنهوں نے انكار كيا اور تكذيب كى همارى آيات كى وهى هوں گے جهنمى، وه هميشه رهيں گے اس ميں».

وَبِئْسَ الْمَصِيرُ:  «اور وه بهت برا ٹھكانه هے».

گذشته دس آيات ميں ايمانياتِ ثلاثه (ايمان بالله، ايمان بالرسالت اور ايمان بالآخرت) كى بهترين اور جامع ترين تعبير بيان هوئى هے اور پھر ايمان كے ليے زوردار دعوت دى گئى هے. اس طرح كه جس موضوع كا بيان مفصل هے اس كے ليے دعوت مختصرًا دى گئى هے اور جو موضوع مختصر طور پر بيان هوا هے اس كى دعوت نسبتًا مفصل انداز ميں آئى هے. يعنى ايمان بالله اور ايمان بالرسالت كا بيان چھ آيات ميں هوا هے اور ان كے ليے دعوت صرف ايك آيت (آيت: 8) ميں دى گئى هے. اس كے مقابل ايمان بالآخرت كا بيان صرف ايك آيت (آيت: 7) ميں هوا هے ليكن اس كى دعوت كا ذكر دو آيات (آيت: 9 اور 10) ميں نسبتًا تفصيل سے هوا هے.

UP
X
<>