قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 9
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں ، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں؟
آيت 9: وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ: «اور جو بائيں والے هوں گے، تو كيسا حال هو گا بائيں والوں كا!»
مَشْئَمَة «شؤم» سے هے، جس كے معنى بد نصيبى اور نحوست كے هيں. عربوں كے هاں جس طرح داهنى جانب خوش قسمتى اور بركت كى علامت سمجھى جاتى تھى اسى طرح بائيں جانب كو منحوس خيال كيا جاتا تھا. اس وجه سے ان دونوں مادوں ميں مستقل طور پر بركت اور نحوست كے معنى بھى شامل هو گئے هيں. چنانچه أَصْحَابُ الْمَشْئَمَةِ كا دوسرا ترجمه: بد قسمت، بد بخت اور برے لوگ بھى كيا گيا هے. اردو لفظ «شؤم» (شومئى قسمت وغيره) بھى اسى سے مشتق هے. بهرحال دوسرا گروه ان لوگوں پر مشتمل هو گا جو دربارِ الهى ميں بائيں جانب كھڑے كر ديے جائيں گے اور بهت برے انجام سے دو چار هوں گے.