قرآن کریم > الواقعة >sorah 56 ayat 3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
وہ ایک تہہ و بالا کرنے والی چیز ہوگی
آيت 3: خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ: «وه پست كرنے والى اور بلند كرنے والى هو گى».
بهت سے ايسے لوگ جو دنيا ميں بهت بلند مقام ومناصب كے مالك تھے، قيامت انهيں ذليل ورسوا كر دے گى. اس كے برعكس كئى فقرا ومساكين جن كا دنيا ميں كوئى پرسانِ حال نهيں تھا، اس دن بهت بلند مقامات پر فائز نظر آئيں گے. اُس دن حضرت ابو هريره، حضرت ابو درداء، حضرت ابو ذر غفارى اور دوسرے فقرا صحابه رضي الله عنهم اجمعين كو ايسے اعلى مراتب عطا هوں گے جن كے بارے ميں آج هم لوگ تصور بھى نهيں كر سكتے.