March 12, 2025

قرآن کریم > الدخان >sorah 44 ayat 9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

(پھر بھی کافر ایمان نہیں لاتے) بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل کر رہے ہیں

آیت ۹:  بَلْ ہُمْ فِیْ شَکٍّ یَّلْعَبُوْنَ: ’’لیکن یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔‘‘

          رسول اللہ جب اہل مکہ کے سامنے قرآن پیش کرتے تھے تو ان میں سے اکثر لوگ اسے کلام اللہ ماننے کے بجائے اس کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے تھے۔ پھر اسی بنا پر وہ حضور کامذاق بھی اڑاتے تھے کہ دیکھیں جی ! یہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس آسمان سے وحی آتی ہے۔ 

UP
X
<>